14 ستمبر، 2009، 4:10 PM

منتظر زیدی

صدر بش پر جوتا پھینکنے والےمنتظر زیدی رہا ہونے والے ہیں۔

صدر بش پر جوتا پھینکنے والےمنتظر زیدی رہا ہونے والے ہیں۔

سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینکنے والےعراقی صحافی منتظر زیدی رہا ہونے والے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینکنے والےعراقی صحافی منتظر زیدی رہا ہونے والے ہیں۔ منتظر زیدی کے اہل خانہ اور دوستوں نے ان کی جیل سے رہائی کا جشن منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ منتظر کو سابق امریکی صدر جارج بش کے عراق کے الوداعی دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ان پر جوتا پھینکنے کی پاداش میں تین سال قید کی سزا دی گئی تھی اور مارچ میں جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن ان کے صاف ستھرے ماضی کے سبب ان کی تین سال کی سزا کم کر کے ایک سال کردی گئی تھی اور اب جیل میں ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے انہیں جلد رہا کیا جا رہا ہے۔ سابق امریکی صدر پر جوتا پھینکتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کتے یہ عراقی بیواؤں، یتیم بچوں اور ان عراقیوں کی جانب سے الوداعی تحفہ ہے جو عراق میں مارے گئے ہیں۔ چینل البغدادیہ کے مطابق قید کی سزا کے دوران بھی زیدی کی تنخواہ جاری رہی اور اب دارالحکومت میں ان کے لیے ایک گھر خریدا گیا ہے۔
News ID 947255

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha